ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2019 میں اردھ کمبھ میلے سے قبل ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر،یوگی کے وزیرکادعویٰ ،مودی نے سیکولرزم کی تعریف بدل دی

2019 میں اردھ کمبھ میلے سے قبل ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر،یوگی کے وزیرکادعویٰ ،مودی نے سیکولرزم کی تعریف بدل دی

Fri, 29 Sep 2017 22:55:43    S.O. News Service

الہ آباد29ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیاہے کہ2019 میں الہ آباد کے اردھ کمبھ میلے سے پہلے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ 2019 میں اردھ کمبھ میلے سے پہلے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیرکا کام شروع ہو جائے گا، کیونکہ ملک کے تقریباََ90 فیصد مسلمان بھی اس کی حمایت کرتے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سیکولرزم کی تعریف بدل دی ہے۔ انہوں نے ہر طبقے کو قومی مفاد سے جوڑا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک اکھنڈبھارت کی طرف گامزن ہے۔ مسٹر سنگھ نے سوامی یوگانند کے 'سمپورن بھارت۔پرم ویبھو بھارت کتاب کے رسم اجرا کی تقریب میں کل رات کہا کہ انہوں نے گروکل میں اے فار ایپل اور بی فار بال کی جگہ ’’اے فار اکھنڈ اور بی فاربھارت‘‘ کی طرف گامزن ہونا شروع کر دیا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ حکومت ہر شخص کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ڈاکٹروں کی قلت کو دور کرنے اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقے کو بھی بہتر طبی سہولیات مہیا ہوں حکومت مسلسل اس کی کوشش کر رہی ہے۔


Share: